اسماعیل ہنیہ کا فلسطینی قیدیوں کے لیے ہر محاذ پرلڑنے کا اعلان

استنبول،ستمبر۔حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت فلسطینی قیدیوں کے لیے جد و جہد کرنیکو تیار ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مزاحمت کو شمشیر یروشلم کانام دیتے ہوئے کہا مقدس شہر کے دفاع کی جنگ اور دوسری جنگوں کے تیار ہے تااکہ قیدیوں کی مدد کی جاسکے۔ وہ استنبول میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ہنیہ نے کہا اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کا معاملہ کسی ایک خاص گروہ، جماعت یا فرقے کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ قومی مسئلہ ہے۔ فلسطینی شہری جہاں بھی ہیں وہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں۔ ان قیدیوں کا سوال ہم سب کو اکٹھا کر دیتا ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا۔ فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے عالمی برادری کی انسانی بنیادوں اور اخلاقی بنیادوں پر ذمہ داریاں ہیں۔ اسے وہ ذمہ داریاں پوری کرنی چاہییں۔ فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں بد ترین حالات سے دوچار ہیں اورانتہائی مشکل میں ہیں۔

 

Related Articles