اسرو نے کامیابی کے ساتھ ایس ایس ایل وی -ڈی 2کو لانچ کیا، تینوں سیٹلائٹس مدار میں قائم کیا

سری ہری کوٹہ، فروری ۔ ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے ملک کی چھوٹی سیٹلائٹ لانچ وہیکل (ایس ایس ایل وی -ڈی 2) کی دوسری ترقیاتی پرواز کے ذریعے جمعہ کو ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ (ای او ایس 7-)اور دو دیگر سیٹلائٹس کو یہاں شارٹ رینج سے لانچ کیا اور سبھی کو مطلوبہ مدار میں کامیابی کے ساتھ پہنچا دیا گیا۔اس سے قبل صبح 2:48 بجے شروع ہوئی ساڑھے چھ گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد صبح9:18بجے صاف موسم کے درمیان ایس ایس ایل وی -ڈی 2 پہلے لانچ پیڈ سے شاندار اڑان بھری۔ اڑان کے 15 منٹ پورے ہونے اور تین مراحل کی علیحدگی کے بعد 119 ٹن وزنی 34 میٹر لمبا ایس ایس ایل وی نے 156.3 کلوگرام وزنی ای او ایس -7، امریکی کمپنی انٹاریسکی تیار کردہ 10.2 کلوگرام جینس-1 سیٹلائٹ اور چنئی کیاسپیس کڈز کی تیار کردہ 8.8 کلوگرام آزادی سیٹ 2-سٹیلائٹ کو 450 کلومیٹر طویل مدار میں 37.2 ڈگری کے جھکاؤ پر رکھا گیا تھا۔اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے مشن کنٹرول سنٹر، اسرو کے سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشن پورا ہوا۔ انہوں نے کہا،”ایس ایس ایل وی -ڈی مشن کامیاب رہا اور تینوں سیٹلائٹس کو درست مدار میں رکھ دیا گیا ہے۔“ انہوں نے مشن کی کامیابی کے لیے اسرو کی پوری ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles