ارچنا پوران سنگھ سدھو جی کو کھا گئیں، کپل شرما کا دلچسپ تبصرہ

ممبئی،مارچ۔کامیڈین کپل شرما نے اپنے شو کی مہمان خصوصی ارچنا پوران سنگھ کے بارے میں کہا کہ وہ سدھو جی کو کھاگئیں۔ مشہور بھارتی کامیڈین اور کپل شرما شو کے میزبان کپل شرما کے ایک حالیہ شو میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب کپل نے شو کی مہمان خصوصی ارچنا پوران سنگھ کے بارے میں کہا کہ یہ ہمارے سابق مہمان خصوصی، سابق بھارتی کرکٹر اور حال ہی میں کانگریس پارٹی کی جانب سے ریاست پنجاب میں ریاستی الیکشن ہارنے والے نوجوت سنگھ سدھو کو ہڑپ کرگئی ہیں (سدھو جی کو کھا گئی ہیں)، کپل کی اس بات پر پورا شو زعفران زار ہوگیا۔ جبکہ ارچنا پوران سنگھ یہ سن کر حیران رہ گئیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپل ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا انہیں معلوم ہے کہ سلیبریٹیز شو میں آتے ہیں، جس پر ارچنا کہتی ہیں کہ ہاں وہ جانتی ہیں۔ جس پر کپل کہتے ہیں ’کھانے پینے کی ساری چیزیں انکو معلوم ہوتی ہیں، پتہ نہیں کیسے، جب دیکھو کھانا پینا، پہلے سدھو جی کو کھا گئیں‘۔ان کی یہ بات سن کر ارچنا اپنا قہقہہ چھوٹنے سے قبل پْرمزاح انداز میں چلاتی ہیں، جس کے بعد کپل شرما، اپنے شو میں آنے والے شیفس کا استقبال کرتے ہیں۔

Related Articles