ارپیتا چٹرجی ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی کے درمیان تعلقات 2011سے تھے
کلکتہ،جولائی۔ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی کو گرفتار کرنے کے ساتھ ان کے قریبی ارپیتا چٹرجی جن کے گھر سے 20کروڑ سے زاید نقد رقم، کئی لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی، اورزیوارات برآمد ہونے کے بعد ارپیتا گھوش کو بھی ا ی ڈی نے گرفتار کرلیا ہے۔ای ڈی ذرائع کے مطابق محکمہ اعلی تعلیم سے متعلق کئی فائلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ارپیتا کے فلیٹ سے کل 21 کروڑ 20 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 79 لاکھ روپے کے زیورات اور 54 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی بھی ضبط کی گئی ہے۔ روپے گننے کی مشین کل شام ہی ارپیتاگھوش کے گھر لایا گیا تھا۔چکا ہے۔ای ڈی نے جمعہ کی صبح ساڑھے سات بجے کے قریب وزیر صنعت اور سابق وزیر تعلیم پارتھا چٹرجی کے نکتلہ گھر پر چھاپہ مارا۔ اس وقت سے ہفتہ کی صبح 10 بجے تک، تفتیش کاروں نے تقریباً 27 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ اس کے بعد پارتھ کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی دوران ارپیتا کو گرفتار کر لیا گیا۔ای ڈی نے دعوی کیا ہے کہ ارپیتا ریاستی وزیرکے قریبی ہیں۔ ای ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ارپیتا نے سات سال پہلے پارتھو چٹرجی کے رابطے میں ایک پروموٹر کے ذریعے آئی تھیں۔اس کے بعد سے ہی دونوں کے درمیان قربت بڑھتی چلی ہے۔ای ڈی ذرائع کے مطابق ارپیتا نے جرح میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس کا پارتھو کے ساتھ ‘خاندانی تعلق’ ہے۔ذرائع کے مطابق ارپیتا کی ملاقات 2011 میں پارتھو سے ہوئی تھی۔ارپیتانے اپنے کیریئر کا آغاز سب سے پہلے ماڈلنگ سے کیا۔ بعد میں چند بنگالی فلموں میں کام کیا۔مگر وہ یہاں شناخت بنانے میں ناکام رہیں۔اس کے بعد انہوں نے اڈیسہ اور ساؤتھ کی فلموں میں کام کیا۔اس کے بعد پھر بنگالی سنیما اور ٹی لی ویژن میں کام کرنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہیں۔ ارپیتا کو جنوبی کلکتہ کے ایک درگا پوجا کلب کے اشتہار میں بطور ماڈل دیکھا گیا تھا۔ارپیتا کا گھر بیلگھڑیا کے دیوان پارہ میں ہے۔ اس کی ماں منٹی مکوپادھیائے نے کہاکہ ان کی لڑکی باہر رہتی تھی۔ لیکن کبھی کبھی اس گھر میں آیا کرتی تھی۔وہ ہفتے میں ایک یا دو بار آتی تھی۔ انہوں نے فلمیں اور سیریلز کیے ہیں۔ اس کے علاوہ میری بیٹی بھی پروڈکشن کمپنی سے وابستہ تھی۔یواین آئی۔نور