شیوراج نے پٹرولیم مصنوعات ٹینکر الٹنے کے حادثے پر صدمہ کا اظہار کیا

بھوپال، اکتوبر۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کھرگون ضلع کے بسٹان تھانہ علاقے میں پٹرولیم مصنوعات کا ٹینکر الٹ جانے سے ایک نوجوان خاتون کی موت اور 20 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے پر صدمہ کا اظہار کیا ہے۔ایک ٹویٹ میں مسٹر چوہان نے کہا کہ افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے کہ اندور سے کھرگون جا رہا پٹرولیم مصنوعات کا ایک ٹینکر تھانہ بسٹان کے انجن گاؤں کے نزدیک الٹ گیا اور اس حادثے میں ایک موت اور کئی بہن بھائی اور بچے زخمی ہو گئے۔ بھگوان سے مرحوم کی روح کو سکون اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پرارتھنا کرتا ہوں۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والے بہن بھائیوں کے علاج کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موقع پر ضلع کلکٹر اور ایس پی اور دیگر سینئر افسران موجود ہیں۔ وہ مسلسل ڈویژنل کمشنر اور کلکٹر سے رابطے میں ہیں۔

Related Articles