اداکارہ شہناز گل کی اپنے گاؤں میں آئسکریم فروخت کرنے کی ویڈیو وائرل

ممبئی،اپریل۔ بھارت کی معروف اداکارہ وگلوکارہ شہناز گِل کی اپنے گاؤں میں آئس کریم فروخت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریئلٹی شو بگ باس سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی شہناز گل نے ریاست پنجاب میں موجود اپنے گاؤں کا دورہ کیا، اس موقع پر وہ تھوڑی دیر کے لیے آئس کریم فروش بنیں اور بچوں میں آئس کریم تقسیم بھی کیں۔اداکارہ تین پہیوں والی سائیکل پر آئس کریم فروخت کرتی نظر آئیں، انہوں نے اپنے گاؤں کی سیر کرتے ہوئے مقامیوں سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر بچوں نے بھی گلوکارہ کے ساتھ خوب ہلا گلا کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شنہاز نے اس دورے کے موقع پر ڈھول کی دھاپ پر خواتین کے ساتھ رقص کیا اور ’وی لاگ‘ بھی بنایا۔شہناز گل بھارتی شوبز انڈسٹری کی اسٹار بننے کے باوجود اپنے گاؤں والوں سے اس انداز میں ملیں کہ ان کے مداح بھی داد دیے بغیر نہ رہے، پرستاروں کا کہنا تھا کہ وہ ایک ملنسار اور سب کی عزت کرنے والی اداکارہ ہیں

Related Articles