اداکارہ شہناز گل کیساتھ تعلقات کی افواہوں پر سلمان خان کی وضاحت آگئی
ممبئی،مئی۔ رئیلٹی شو ’بگ باس ‘ میں شرکت کے بعد ماڈل و اداکارہ شہناز گل نے شو کے میزبان اور سپرسٹار سلمان خان کے ساتھ کافی قریبی تعلق بن گیا۔ سلمان خان نے نہ صرف بگ باس کے دوران شہناز گل کا بھرپور ساتھ دیا بلکہ سدھارتھ شکلا کے انتقال کے بعد مشکل وقت میں بھی وہ شہناز گل کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کا تعلق ’بگ باس‘ کے دوران ہی قائم ہوا تھا۔تاہم ہارٹ اٹیک کے باعث ستمبر 2021ء میں سدھارتھ کی موت پر شہناز گل دل گرفتہ رہ گئیں۔سدھارتھ کی موت کے بعد سلمان خان نے ایک سے زائد مواقع پر شہنازگل کو زندگی میں آگے بڑھنے کا مشورہ تھا۔ سلمان اور شہناز گل کی اس قربت پر ان کے مابین مبینہ تعلق کی چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔ کئی ماہ تک اپنے تعلق کی افواہوں پر سلمان خان اور شہناز گل خاموش رہے تاہم اب سلمان خان بول پڑے ہیں اور ان افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک چیٹ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا ہے کہ ’’میں نے شہناز سے زندگی میں آگے بڑھنے کو کہا تھا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ میرے ساتھ ہی تعلق میں آ جائے۔میں نے اسے آگے بڑھنے کو کہا تھا کیونکہ سدھارتھ کی موت نے اسے توڑ کر رکھ دیا تھا۔ ‘‘واضح رہے کہ بگ باس کے بعد شہناز گل دبنگ خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ اداکارہ نے فلم میں راگھو جوئیل کے مدمقابل کردار ادا کیا ہے۔