اجیت پوارنے بپی کی موت پرافسوس ظاہرکیا

ممبئی ، فروری۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے بدھ کے روز معروف موسیقار اور گلوکار بپی لہری کے انتقال پررنج وغم کا اظہار کیا۔ مسٹر پوار نےاپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے مقبول موسیقار بپی لہری کے انتقال سے موسیقی کی دنیا کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے۔ بپی دا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مسٹرپوار نے کہا کہ ہندوستانی فلم اور موسیقی سے محبت کرنے والے انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کلاسیکی موسیقی کوخاندانی وراثت میں پانے والے بپی لہری کی پوری زندگی موسیقی کے لئے وقف رہی ۔ بپی دا کا نیا قدم، واردات، ڈسکو ڈانسر، نمک حلال، ماسٹر جی، ہمت والا، جسٹس چودھری، توفہ، مقصد، سیلاب اور ڈرٹی پکچر جیسی فلموں کی کامیابی میں اہم کرداررہا ہے ۔ مسٹرلہری کے گائے ہوئے نغموں اور ان کی موسیقی نے نوجوان نسل کو ابدی خوشی دی ہے ۔ ان کی موسیقی ہندوستانی فلمی دنیا کے لئے انمول اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی موت بھارتی فلم اور میوزک انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

Related Articles