ریلائنس جیو کوعالمی ماحولیاتی اثرات کیلئے سی ڈی پی 2021 کی ’اے‘ ریٹنگ

نئی دہلی، دسمبر۔ہندوستان کی سب سے بڑی ٹیلی مواصلاتی کمپنی ریلائنس جیو کو سی ڈی پی کی 2021 کی عالمی ریٹنگ میں ’اے‘ ریٹنگ حاصل ہوئی ہے۔ لندن میں ہیڈ کوارٹر والی سی ڈی پی ماحولیاتی اثرات سے نپٹنے کے کمپنیوں کے طور طریقوں کی ریٹنگ کرتی ہے۔ ریلائنس جیو ملک کی ان کچھ مٹھی بھر کمپنیوں میں شامل ہے جنہیں لیڈر شپ ریٹنگ(اے) سے نوازا گیا ہے۔ ایئر ٹیل کو’سی‘ ریٹنگ ملی ہے۔ ریلائنس جیو ہندوستان میں ٹیلی مواصلات کے شعبہ کی واحد کمپنی ہے جسے اے ریٹنگ ملی ہے۔ گذشتہ سال جیو کی ریٹنگ بی تھی، جس میں اس سال سدھار ہوا ہے۔ وہیں ایئر ٹیل نے بھی گذشتہ سال کی ’ڈی‘ ریٹنگ میں سدھار کر اس سال سی ریٹنگ حاصل کی ہے۔ دنیا بھر کی 272 کمپنیوں کو لیڈر شپ ریٹنگ دی گئی ہے۔ آ ب و ہوا کی تبدیلی، جنگلات اور آبی تحفظ کے معاملے میں کمپنیوں کے طریقہ کار اور ان کی شفافیت کو لیکر ریٹنگ کی گئی ہے۔ سال 2000 میں واقع سی ڈی پی بین الاقوامی سطح پر کمپنیوں کو ان کے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینے کرنے اور گرین ہاؤس گیسوں کو کم کرنے کیلئے ترغیب دیتا ہے۔ سی ڈی پی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی صرف 2 فیصدی کمپنیوں کو لیڈر شپ ریٹنگ دی گئی ہے۔ دراصل سی ڈی پی اے سے ڈی تک کی ریٹنگ دیتا ہے۔ اے یا اے۔ ریٹنگ والے لیڈر شپ کی سطح ہیں، جبکہ بی یا بی والے انتظامی سطح ہیں۔ سی اور سی۔ کو فرم بیداری سطح کی ریٹنگ مانتی ہے۔ ڈی اور ڈی۔ سی ڈی بی کے مطابق شروعاتی سطح ہیں۔

Related Articles