اتراکھنڈ: آتشزدگی میں چار لڑکیوں کی موت کے بعد پانچ افسران اور اہلکاروں کو معطل

دہرادون، اپریل۔ اتراکھنڈ کے دہرادون ضلع میں جمعرات کی شام گھریلو گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے پورا گھر جل جانے اور اس میں چار معصوم بچیوں کی موت کے بعد نائب تحصیلدار سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی معاملے کی مجسٹریل انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔دہرادون کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس/سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دلیپ سنگھ کنور نے کہا کہ مذکورہ حادثے کے دوران لاپرواہی برتنے والے فائر فائٹنگ انچارج سمیت چاروں اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اشوک کمار نے ان اہلکاروں کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف فائر نویدیتا ککریتی کو انکوائری افسر نامزد کیا ہے۔ جو تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کریں گی۔دوسری جانب ضلعی افسر سونیکا نے بتایا کہ نائب تحصیلدار ٹونی کو بروقت اعلیٰ حکام کو معاملے کی اطلاع نہ دینے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles