اب لتا منگیشکر ہوش میں ہیں: ڈاکٹرز
ممبئی،جنوری۔ بالی ووڈ کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ اب ہوش میں ہیں لیکن ابھی کچھ دن مزید اسپتال میں ہی رہیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کے ڈاکٹر پریت صمدانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’لتا منگیشکر بدستور انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں ہیں۔‘ گلوکارہ کے ڈاکٹر نے کہا کہ ’وہ گزشتہ 3 دن سے وینٹی لیٹر سے دور ہیں اور فی الحال ہوش میں ہیں،‘ اْنہوں نے مزید کہا کہ ’جہاں تک لتا منگیشکر کے ڈسچارج کا تعلق ہے تو ہمیں انتظار کرنا پڑے گا اور دیکھنا پڑے گا۔‘واضح رہے کہ حال ہی میں لتا منگیشکر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد اْنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، دیگر ٹیسٹ کروانے کے بعد گلوکارہ میں نمونیا کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔گلوکارہ کے کورونا میں مبتلا ہونے اور آئی سی یو میں داخل ہونے پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے اور ان کی صحت کے حوالے سے پریشان تھے۔