ابھیشیک بچن کو والدہ پر فخر کیوں؟
ممبئی،ستمبر۔طبالی ووڈ کی لیجنڈری جوڑی امیتابھ بچن اور جیا بچن کے بیٹے اور اداکار ابھیشیک بچن کو والدہ پر فخر ہونے لگا۔لیجنڈری اداکارہ جیا بچن کو بالی ووڈ میں 50 سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس خاص موقع پر اْن کے بیٹے ابھیشیک بچن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر والدہ کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی۔ابھیشیک بچن نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جیا بچن کی سْپر ہٹ فلموں کے مناظر کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔بالی ووڈ اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں، آپ کا بیٹا بن کر بہت شکر گزار ہوں۔‘اْنہوں نے لکھا کہ ’والدہ کے فلم انڈسٹری میں 50 سال مکمل ہوتے دیکھنا فخر کا لمحہ ہے۔‘ابھیشیک بچن نے مزید لکھا کہ ’سینما کے 50 سال مبارک ہو، ماں! میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں۔‘واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن نے جون 1973ء میں شادی کی تھی اور اس جوڑی کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔امیتابھ بچن اور جیا بچن نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جن میں زنجیر، شعلے، ابھیمان، ملی، چپکے چپکے، سلسلہ اور کبھی خوشی کبھی غم شامل ہیں۔