ابھیشک بچن کا ایشوریہ رائے کی 20 سال پرانی تصویر پر دل آگیا

ممبئی ،جولائی۔بولی وڈ کی مشہور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن ان دنوں اپنی موسٹ اویٹیڈ فلم ’پوترین سیلون1 ( 1 Selvan Ponniyin )‘ کے حوالے سے کافی مصروف ہیں۔ وہ اس فلم کے ذریعہ ایک لمبے وقفے کے بعد بڑے پردے پر واپسی کرنے والی ہیں۔ اسی دوران ایشوریہ رائے بچن کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے، جسے خود انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج سے 20 سال پہلے ایشوریہ رائے کی ایک فلم ریلیز ہوئی تھی، جس کا نام تھا ’دیوداس‘۔ اس فلم میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ یہ فلم باکس آفس پر چھا گئی تھی اور آج بھی اس فلم کا کریز ناظرین میں دیکھنے کو ملتا ہے۔ ’دیو داس‘ کے 20 سال پورے ہونے پر ہی ایشوریہ رائے نے اس فلم سے متعلق اپنا ایک پوسٹر انسٹا گرام پر شیئر کیا۔ ایشوریہ رائے کے اس پوسٹر ان کے مداح خوب پیار لٹا رہے ہیں، لیکن اس میں ان کے شوہر ابھیشیک بچن بھی پیچھے نہیں رہے۔ ایشوریہ رائے کی اس تصویر پر ابھیشیک بچن کا بھی دل آگیا اور انہوں نے تصویر کے کمنٹ باکس پر ہارٹ ایموجی شیئر کیا۔ واضح رہے کہ ایشوریہ رائے کی اس تصویر پر تقریباً دو لاکھ سے زیادہ لائکس آچکے ہیں اور مداح مسلسل تصویر پر کمنٹ کرکے ان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ منی رتنم کی موسٹ اویٹیڈ فلم ’پوترین سیلون 1‘ میں ایشوریہ رائے ساوتھ سپر اسٹار وکرم جیم روی، کارتھی، ترشا، ایشوریہ لکشمی سمیت کئی اور فنکاروں کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔

Related Articles