پوتین کی یوکرائن میں ترک ڈرون کے استعمال پر تنقید

انقرہ/ماسکو،دسمبر۔روسی صدر ولادی میر پوتین نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے یوکرین کی طرف سے ترکی کے تیار کردہ ڈرون استعمال کرنے پر یوکرین ترکی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔صدر پوتین نے اپنے ترک ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیف ترک بیریقدار ڈون باس تنازعہ میں استعمال کر رہا ہے اور جان بوجھ کر وہاں منسک کے تصفیے کے معاہدوں میں خلل ڈال رہا ہے۔کریملن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر نے اپنے ترک ہم منصب کو بیرقدار طیاروں کے استعمال کے بارے میں بتایا اور اس پر احتجاج کیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پوتین نے ایردوآن کو جمعہ کے روز فون کیا۔ بات چیت میں سوچی میں 26 نومبر کو روس، آذربائیجان اور آرمینیا کے رہ نماؤں کے سہ فریقی اجلاس کے اہم نتائج سے آگاہ کیا۔انقرہ یک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن نے فون پر کئی اہم علاقائی امور ، خاص طور پر شام، لیبیا اور یوکرین کی صورت حال تبادلہ خیال کیا۔بیان کے مطابق دونوں صدور نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان بحران کی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles