نریندر بترا آئی او اے کے صدر کا الیکشن نہیں لڑیں گے

نئی دہلی، نئی۔ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے صدر ڈاکٹر نریندر دھرو بترا آئی او اے کے صدر کا انتخاب نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے بدھ کویہ اعلان کیا۔ بترا نے یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا، ایک ایسے وقت میں جب عالمی ہاکی ایک ضروری ترقی کے دورسے گزر رہی ہے، ہاکی 5 کا فروغ، ایف آئی ایچ ہاکی نیشنس کپ کی شکل میں اس سال ایک نئے مقابلے کی تشکیل اور مداحوں کو راغب کرنے والے پلیٹ فارموں اورسرگرمیوں کی شروعات کے ساتھ، بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے صدر کے طور پر میری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ اس لیے میں نے اس سال انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کاالیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ میں اس کردار کوکسی ایسے شخص پر چھوڑ دوں جونئے ذہن اور تازہ خیالات کے ساتھ ہندوستانی کھیلوں کومزیدبلندیوں تک لے جائے اورساتھ ہی ہندوستان میں 2036 کے سمر اولمپکس کے لیے کام کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہوجائے۔ بترا نے کہا کہ آئی اواے کے صدر کے طور پر کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ صرف ہندوستانی کھیلوں کی بہتری کے لیے کام کرتے آئے ہیں۔انہوں نے اپنے گزشتہ چاربرسوں کی مدت کار میں ان کے حمایت کرنے کے لئے اپنے ساتھیوں کاشکریہ اداکیا اوراپنے جانشین سمیت ہندوستان کے تمام کھیلوں کے خاندان کو مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles