ممتا نے اتراکھنڈ میں مغربی بنگال کے پانچ سیاحوں کی موت پر غم کا اظہار کیا

کولکاتہ، مئی۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو مغربی بنگال کے پانچ سیاحوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا، جو اترکاشی (اتراکھنڈ) جاتے ہوئے سڑک حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، "اترکاشی (اتراکھنڈ) جاتے ہوئے ٹہری کے قریب ایک سڑک حادثے میں بنگال کے پانچ سیاحوں کی موت کی خبر افسوس ناک ہے۔”انہوں نے لکھا، "ہماری انتظامیہ ایمس رشیکیش میں لاشوں کو محفوظ رکھنے، مہلوکین کے اہل خانہ کو یہاں سے دہلی اورپھروہاں سے رشیکیش بھیجے جانے اورانہیں جسدخاکی کواپنے ساتھ لے جانے میں مددکرنے کے لئے دہلی اور کولکاتہ کے حکام کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے۔محترمہ بنرجی نے مہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ اتراکھنڈ کے اترکاشی-ٹہری گڑھوال ضلع کی سرحد کے قریب نیشنل ہائی وے-94 پر بدھ کو چھ افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔موصولہ اطلاعات کے مطابق کھائی میں گرنے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور اس حادثے میں ڈرائیور سمیت تمام چھ سیاحوں کی موت ہو گئی۔ ڈرائیور کے علاوہ یہ پانچوں سیاح کولکتہ کے رہنے والے ہیں۔ یہ سب یمونوتری درشن کے لیے جا رہے تھے۔مہلوکین کی شناخت 24 پرگنہ (مغربی بنگال) کے رہنے والے پردیپ داس، کولکاتہ کے رہنے والے نیلیش بھونیا، مدن موہن بھنیا، ان کی بیوی جھمور بھونیا اور دیومالیہ دیو ناتھ کے طور پر کی گئی ہے۔مرنے والوں میں اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع کے مکھوا پٹی کے رہائشی پریم داس کا بیٹا آشیش بھی شامل ہے، جو کہ ڈرائیور تھا۔ پولیس نے لاشیں برآمد کر لی ہیں۔ضلعی حکام نے بتایا کہ یمونوتری جاتے ہوئے بولیرو کار کنٹرول کھو بیٹھی اور سڑک کے کنارے دیوار کو توڑتے ہوئے 100 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔

Related Articles