متھن چکرورتی نے الو ارجن کی ’پشپا‘ پر تبصرہ کردیا
ممبئی،فروری. بالی ووڈ لیجنڈ اداکار متھن چکروتی نے الو ارجن کی پْشپا کو 90 کی دہائی کی ان کی مسالہ فلموں سے ملتی جلتی قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متھن چکرورتی جو اپنی پہلی ویب سیریز بیسٹ سیلر میں نظر آئیں گے، نے اپنے شو سے متعلق اظہار خیال کیا۔بالی ووڈ لیجنڈ نے اس دوران الو ارجن کی فلم پشپا سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ فلم میں اسٹار اداکار کی خوبصورتی کو استعمال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے 45 سال میں 370 فلموں میں کام کیا ہے، سمجھ نہیں آتا کہ اب بھی کہا جارہا ہے کہ میں ڈیبیو کررہا ہوں۔متھن چکرورتی نے مزید کہا کہ مجھے اس اصطلاح کی زیادہ پروا نہیں، یہ ٹھیک ہے کہ اسٹریمنگ پر میری پہلی سیریز آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس سیریز میں بھی بطور اداکار ہی پرفارم کیا ہے، جیسا میں ہر بار کرتا رہا ہوں، اس میں میرا کردار پولیس والے کا ہے۔اداکار نے اس دوران الو ارجن کی فلم پشپا کیلیے اپنی محبت کا اظہار کیا ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یہ ان کی 90 کی دہائی کی مسالہ فلموں سے ملتی جلتی ہے۔متھن چکرورتی نے اداکاری کا سفر 1976 میں شروع کیا تھا، ان کی ویب سیریز 18 فروری کو ریلیز کی جارہی ہے۔