فلم ٹاپ گن بنانے والوں پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا الزام

لاس اینجلس،جون۔ہالی وڈ کے سپر سٹار ٹام کروز کی کسی فلم نے پہلی مرتبہ نمائش کے پہلے ہفتے میں 100 ملین ڈالر کمائے۔اسرائیلی مصنف ایہود یونے کے خاندان نے پیراماؤنٹ پکچرز کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جن کے ایک مضمون سے متاثر ہو کر سنہ 1986 میں فلم ٹاپ گن بنائی گئی تھی۔ اس فلم کے ہیرو ٹام کروز تھے۔اسرائیلی مصنف ایہود یونے کے خاندان نے پیراماؤنٹ پکچرز کے خلاف فلم ٹاپ گن کا سیکوئل بنانے پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمہ دائر کیا ہے۔خاندان کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ مہینے سیکوئل ٹاپ گن میوورِک کی ریلیز کے موقع پر پیراماؤنٹ پکچرز کے پاس ایہود یونے کی سنہ 1983 میں چھپنے والی کہانی ٹاپ گنز کے حقوق نہیں تھے۔اس فلم نے اپنی ریلیز کے صرف ابتدائی 10 روز میں عالمی سطح پر پانچ سو اڑتالیس ملین ڈالر کما لیے تھے۔ پیراماؤنٹ پکچرز نے اس مقدمے کا سامنا کرنے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاندان کا دعوی غلط ہے۔ٹام کروز نے سنہ 1986 میں بننے والی اصل ٹاپ گن میں امریکی نیوی کے ایک پائلٹ کا کردار ادا کیا تھا اور اس فلم کے سیکوئل ٹاپ گن میوورِک میں ٹام کروز دوبارہ اسی کردار میں نظر آئے ہیں۔یہ فلم کووڈ کے زمانے میں ریلیز ہونے والی فلموں میں کاروبار کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر رہی ہے۔ سپائڈر مین: نو وے ہوم، ڈاکٹر اسٹرینج اور دا بیٹ مین پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہی تھیں۔ایہود یونے کی بیوہ شوش اور بیٹے یوویل یونے نے پیراماؤنٹ پکچرز کے خلاف یہ مقدمہ پیر کو لاس اینجیلس فیڈرل کورٹ میں دائر کیا۔ مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ پیراماؤنٹ پکچرز نے ایہود یونے کی کہانی کے کاپی رائٹ دوبارہ حاصل نہیں کیے جو امریکہ کے کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت ختم ہو چکے تھے۔ایہود یونے کا خاندان پیراماؤنٹ پکچرز ِسے ہرجانے کی ادائیگی چاہتا ہے جس میں فلم ٹاپ گن میوورِک کے منافع میں سے حصہ بھی شامل ہے۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایہود یونے کی ادبی کاوشوں، تمثیل نگاری اور بیانیے کے بغیر ٹاپ گن فرینچائز کا وجود ہی ممکن نہیں تھا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2018 میں ایہود یونے کے خاندان کی جانب سے پیراماؤنٹ پکچرز کو بتا دیا گیا تھا کہ ان کے کاپی رائٹ اگلے دو سال میں ختم ہو جائیں گے۔مقدمے میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیراماؤنٹ پکچرز کے پاس جنوری 2020 میں اس کہانی کے کاپی رائٹ نہیں رہے تھے۔ایہود یونے کے خاندان کے وکیل مارک ٹوبیروف نے بی بی سی کو بتایا پیراماؤنٹ پکچرز چاہے تو اس حقیقت سے انکار کرتا رہے لیکن اس نے ٹاپ گن کا سیکوئل اس وقت بنایا جب ان کے پاس اس کے کاپی رائٹ نہیں تھے۔ جبکہ پیراماؤنٹ پکچرز نے اپنے بیان میں کہا ہے یہ دعوے میں وزن نہیں ہے اور ہم اپنا بھرپور دفاع کریں گے۔ لاس اینجیلس میں انٹرٹینمنٹ سے منسلک وکیل مترا آہوراجن نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیراماؤنٹ نے ٹاپ گن میوورِک کو سنہ 2018 میں بنانے اور سنہ 2019 میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن کووڈ کی وباء￿ کی وجہ سے اس میں تاخیر ہو گئی تھی۔اس کیس میں ٹائمنگ کی بہت اہمیت ہے کیونکہ کاپی رائٹ کے خاتمے کا نوٹس بھیج دیا گیا تھا جسے سنہ 2020 کی تاریخ سے نافذ العمل ہونا تھا۔ ٹاپ گن کے اس سیکوئل میں میوورِک (ٹام کروز) فلائنگ اکیڈمی میں ایک انسٹرکٹر کی حیثیت سے واپس آئے ہیں۔ہالی وڈ کے سپر سٹار ٹام کروز کی کسی فلم نے پہلی مرتبہ نمائش کے پہلے ہفتے میں 100 ملین ڈالر کمائے۔ اس سے پہلے سنہ 2005 میں ان کی فلم وار آف دی ورلڈ نے پہلے ہفتے میں 64 ملین ڈالر کمائے تھے۔

Related Articles