ستیندر جین کی ای ڈی حراست میں 13 جون تک توسیع

نئی دہلی، جون ۔ دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو دہلی کے وزیر صحت کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں 13 جون تک توسیع کر دی۔مسٹر جین کو ای ڈی نے 30 مئی کو اپنی تحویل میں لیا تھا۔ای ڈی کے وکیل نے کہا کہ مسٹر جین کے قریبی لوگوں سے 2.85 کروڑ روپے اور 133 سونے کے سکوں کی برآمدگی کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ کی ضرورت ہے۔ای ڈی نے کہا کہ انکش جین، ویبھو جین، نوین جین اور رام پرکاش جویلرس لمیٹڈ سے وابستہ سدھارتھ جین اور جی ایس ماتھرو، یوگیش کمار جین کے قبضے سے یہ رقم برآمد کی گئی۔ای ڈی نے قبل ازیں مسٹر جین اور ان کے زیر کنٹرول کمپنیوں سے 4.81 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کی تھیں۔یو این آئی۔ این یو۔

Related Articles