جیکی شروف سمیت سب مجھ سے جلتے ہیں بات کو بڑھا چڑھا کر کیا جاتا ہے: انیل کپور

ممبئی،جون۔بالی ووڈ سٹارا نیل کپور نے اپنی آنے والی فلم جگ جگ جیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جیکی شروف مجھ سے جلتے ہیں۔انڈیا ٹائمزکے مطابق بالی ووڈ سٹار انیل کپور کی فلم جگ جگ جیو روز نئی سرخیوں میں نظر آتی ہے، اداکار انیل کپور اور ان کی فلم کی ساتھی نیتو کپور اپنی فلم کی تشہیر ی مہم میں مصروف ہیں۔اداکار انیل کپور سے متعلق انکے ساتھی اداکار اس بات کا انکشاف کر چکے ہیں کہ وہ کافی خود پسند ہیں اور سیٹ پر ایسی حرکتیں کرتے ہیں کہ سب تنگ آجاتے ہیں، دوران انٹرویو جب ان سے پو چھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں ایسا اس لیے کرتا ہوں تاکہ سیٹ کا ماحول اچھا رہے۔تاہم صحافی نے دوران انٹرویو جیکی شروف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بتایا تھا کہ ایک مرتبہ آپ نے گاڑی کا اے سی بند کر دیا تھا تا کہ آپ کو پسینہ آسکے ،کیا یہ بات درست ہے؟ جس پر نیل کپور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘یہ سب بکواس ہے، جیکی شروف سمیت سب مجھ سے جلتے ہیں۔اس دوران ساتھ بیٹھی نیتو نے حیرانی سے پوچھا کہ ‘پسینے سے کیا ہوتا ہے؟ جس پر اداکار نے جواب دیا ‘بس ایسے ہی قصے کہانیاں بنادی ہیں، میری باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ انیل کپور کی نئی فلم جگ جگ جیو24 جون کو ریلیز کی جائے گی، فلم میں ورون دھون، کیارا اڈوانی، نیتو کپور اور منیش پول شامل ہیں۔

Related Articles