بھارتی اداکار دیگانتھ منچھلے گوا میں گر کر شدید زخمی

گوا،جون،جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کناڈا فلموں کے معروف اداکار اور سابق ماڈل دیگانتھ گوا میں تعطیلات گزارنے کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔اداکار کو بنگلورو لانے کے لیے ایئرلفٹ کیا گیا، جہاں انہیں علاج کے لیے ایک مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ان کے زخمی ہونے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنی روزمرہ کی ورزش کررہے تھے کہ اس دوران جب انہوں نے بیک فلپ کیا تو حادثاتی طور پر وہ دونوں ہاتھوں کے پنجوں کے بجائے سر کے بل جا گرے، جس کے نتیجے میں ان کی ریڑھ کی ہڈی میں انجری ہوئی اور ہاتھوں کی انگلیوں نے حرکت کرنا بند کردیا۔معلوم ہوا ہے کہ دیگانتھ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ان دنوں گوا میں تعطیلات گزار رہے تھے۔

Related Articles