بجلی پلانٹوں میں کوئلے کی کمی نہیں: آر کے سنگھ

نئی دہلی، اکتوبر۔وزیر توانائی آر کے سنگھ نے دہلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی سپلائی کرنے والے پلانٹوں سمیت تمام تھرمل پاور پلانٹوں میں کوئلے کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ کوئلے کی کمی نہیں ہے اور تمام پلانٹوں میں کافی کوئلہ دستیاب کرایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام پاور پلانٹس کو مناسب کوئلہ دستیاب کرایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنیچر کو تمام ذرائع سے کوئلے کی ترسیل 1.92ٹن تھی جبکہ مجموعی کھپت 1.87ٹن تھی۔ اس طرح کوئلے کی فراہمی کھپت سے زیادہ ہے جس سے کوئلہ کی دستیابی کی صلاحیت مسلسل تبدیل ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی پلانٹوں میں کوئلے کا اسٹاک چار دن سے زیادہ کی ضرورت کے لئے ہے اور کوئلے کی کمی کی وجہ سے بجلی بحران کا غلط اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔کوئلے کی سپلائی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور بجلی پلانٹوں میں کوئلے کے اسٹاک میں بہتری ہوگی۔مسٹر سنگھ نے حکام سے کہاکہ دہلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو مانگ کے مطابق بجلی دی جائے گی۔

Related Articles