امیتابھ بچن کی کپل شرما سے معافی، کامیڈین نے قصہ سنادیا

ممبئی،نومبر۔بھارتی کامیڈین کپل شرما نے انکشاف کیا ہے کہ امیتابھ بچن نے سیٹ پر انتظار کروانے پر مجھ سے معافی مانگی تھی۔ٹیلی وڑن ریئلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 13 میں کپل شرما اور سونو سود بطور مہمان شریک ہوئے۔ اس شو کے دوران کپل شرما نے اپنے شو میں امیتابھ بچن کے پہلے دن آنے کا قصہ سنایا۔ کپل کا کہنا تھا کہ جب امیتابھ بچن پہلی مرتبہ شو پر آرہے تھے تو اس کے پرومو کی شوٹنگ کے لیے رات 9 بجے کا وقت رکھا گیا، میں تو 6 پر آگیا لیکن امیتابھ بچن 9 بجکر 2 منٹ پر سیٹ پر پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ جب امیتابھ بچن سیٹ پر پہنچے تو انہوں نے ایسی بات کہی جو آج تک مجھے یاد ہے۔ کپل کا کہنا تھا کہ ’امیتابھ بچن نے مجھ سے کہا کہ معاف کیجیے گا میں 2 منٹ لیٹ ہوگیا ہوں، میں نے کہا کہ دو منٹ بھی کوئی لیٹ ہوتا ہے؟‘کون بنے گا کروڑ پتی شو کے آغاز میں امیتابھ بچن نے کپل شرما سے کہا کہ ’ہمیں 12 بجے ملاقات کرنی تھی اور آپ ٹھیک 4 بجکر 30 منٹ پر آگئے‘، جسے سن کپل شرما ہنس پڑے۔ واضح رہے کہ اس پروگرام کے دوران کپل شرما اور ساتھ میں موجود سونو سود نے 25 لاکھ کی انعامی رقم جیتی جسے انہوں نے سود چیریٹی فاؤنڈیشن کو عطیہ کردیا۔

 

Related Articles