دنیا کی امیر ترین سابق چیئر لیڈر، اثاثے اتنے زیادہ کہ یقین نہ آئے

نیو یارک ،فروری۔نیشنل فٹ بال لیگ (این ایف ایل) میں بطور چیئر لیڈر کام کرنے والی امریکی خاتون ٹیری ہیچر نے اپنے پروفیشنل کریئر کے دوران اتنے پیسے کمائے ہیں کہ وہ کئی کھلاڑیوں سے بھی زیادہ امیر ہوگئیں۔ڈیلی سٹار کے مطابق ٹیری نے سنہ 1984 میں این ایف ایل میں بطور چیئر لیڈر اپنے کریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں اداکاری میں آگئیں۔ انہوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا اور گولڈن گلوب، تین سٹار گلڈ ایوارڈ سمیت ایمی ایوارڈ کیلئے نامزدگی بھی حاصل کی۔ٹیری نے اپنے 35 سالہ کریئر کے دوران 50 ملین ڈالر سے زائد کے اثاثے بنالیے ہیں جس کے باعث وہ جن ٹیموں کیلئے چیئر لیڈر کے طور پر کام کرتی تھیں ان کے کئی کھلاڑیوں سے بھی زیادہ امیر ہوگئی ہیں۔

 

Related Articles