دگوجے نے شیوراج سے ملاقات کا وقت ملنے کا بعد دھرنا ختم کیا
بھوپال، جنوری۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے 23 جنوری کو ملاقات کاوقت ملنے کے بعد آج یہاں اپنا دھرنا ختم کر دیا۔مسٹر سنگھ نے وزیراعلیٰ سکریٹریٹ کے ایک اہلکار نے ٹیلیفون پر بات چیت میں کہا کہ مسٹر چوہان ان سے اتوار(23 جنوری) کو تقریباً 12 بجے ملیں گے۔ مسٹر سنگھ نے اس بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے دھرناکے مقام پرمیڈیا سے کہا کہ اب وہ آج دھرنا ختم کررہے ہیں۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ وہ ٹیم اور سیٹھولیا پروجیکٹوں سے متاثر کسانوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ گزشتہ ایک ڈیڑھ ماہ سے مسٹر چوہان سے ملاقات کا وقت مانگ رہے ہیں۔ لیکن آج تک ملاقات نہیں ہو سکی۔ مسٹر سنگھ کے مطابق، دو دن پہلے ان سے کہا گیا تھا کہ مسٹر چوہان 21 جنوری کو تقریباً سوا11 بجے ان سے ملاقات کریں گے، لیکن ایک روز قبل یہ ملاقات منسوخ کردی گئی۔ اس لئے وہ آج یہاں دھرنے پر بیٹھنے کو مجبورہوئے تھے۔کانگریس کے سینئر لیڈر نے صبح 11 بجے کے بعد دھرنا دیا تھا اور جوتقریباً 2 بجے بعد ختم ہوگیا۔ ان کے ساتھ راج گڑھ، ودیشہ، گونا اور بھوپال اضلاع کے عوامی نمائندے اور کسان بھی موجود تھے۔ قبل ازیں ریاستی کانگریس صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ بھی یہاں احتجاجی مقام پر پہنچے اور مسٹر سنگھ کی حمایت کی تھی۔اس سے پہلے آج، دھرنے اور ملاقات کو لے کر سیاست گرم ہو گئی، جب مسٹر کمل ناتھ اور مسٹر چوہان کی یہاں اسٹیٹ ہینگرپر ‘ملاقات ہوئی اور دونوں لیڈران اکیلے میں 20 منٹ سے زیادہ وقت تک بات کرتے رہے۔ مسٹرچوہان ہیلی کاپٹر سے بھوپال سے دیواس ضلع کے دورے پر جانے کے لئے اور مسٹرکمل ناتھ چھندواڑہ سے بھوپال لوٹتے وقت اسٹیٹ ہینگر پرپہنچے تھے، تبھی دونوں لیڈران کی یہاں اتفاق سے ملاقات ہوئی، جو 20 منٹ سے زیادہ وقت تک چلی۔اس میٹنگ کی خبر فوراً میڈیا میں پھیل گئی اور مسٹرکمل ناتھ اسٹیٹ ہینگر سے دھرنے کے مقام پر پہنچے اور مسٹر دگوجے سنگھ کے ساتھ دھرنے پر کچھ دیر بیٹھ کر بات کی۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ مسٹر چوہان نے ان سے کہا تھا کہ مسٹر سنگھ دھرنادے رہے ہیں، جبکہ وہ ان سے ملنے کے لئے راضی ہیں۔ مسٹر کمل ناتھ کے مطابق انہوں نے مسٹر چوہان سے کہا کہ وہ اس تعلق سے مسٹر سنگھ سے بات کریں گے۔