ابھیشیک بنرجی کے بیان پر ہوئے تنازع کو ختم کرنے کی کوشش ،اب سب کچھ ٹھیک ہوچکا ہے:کنال گھوش
کلکتہ،جنوری۔کورونا وائرس کے دور میں انتخابات اور مذہبی تقریبات کو منسوخ کرنے کی ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کے بیا ن پر ممبر پارلیمنٹ کلیان بنرجی کی تنقیدپر ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے گھماسان پر بریک لگاتے ہوئےریاستی ترجمان کنال گھوش جنہوں نے ایک دن قبل ہی کلیا ن بنرجی کی سخت تنقید کی تھی نے آج کہا کہ جھگڑا ختم ہوچکا ہے۔کنال گھوش نے کلیان بنرجی کے بیان کو بغاوت سےتعبیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھیشیک بنرجی ممتا بنرجی کے بعد پارٹی کے سب سے بڑے لیڈر ہیں ۔اس لئے ان کے کسی بیان پر تبصرہ کرنا پارٹی سپریمو ممتا بنرجی کو چلنج کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ ۔ اگر ابھیشیک جیسا لیڈر کچھ کہتا ہے تو ہمیں پارٹی کے عام سپاہیوں کے طور پر اسے خاموشی سے سننا چاہیے۔ کوئی بھی تبصرہ کرنے سے پہلے تمام پہلوؤں پر غور کیا جانا چاہیے۔اس کے جواب میں کلیان بنرجی نے کہا کہ میں ممتا بنرجی کے علاوہ کسی کو بھی لیڈر نہیں مانتا ہوں ۔میں ان لوگوں کے مقام کا احترام کرتا ہوں جن کے پاس یہ ہے۔ لیکن لیڈر نہیں مانتا۔ اگر ابھیشیک تریپورہ اور گوا جیت سکتے ہیں تو میں انہیں لیڈر کے طور پر قبول کروں گا۔ یہ پورا معاملہ سامنے آنے کے بعد ممتا بنرجی نے پارتھو چٹرجی کو اس پورے معاملے کو دیکھنے کی ہدایت دی۔اس کے بعد ہی کنال گھوش نے کہا کہ تمام معاملات حل ہوچکے ہیں ۔کسی کو کوئی شکایت ہے تو ممتا بنرجی کےسامنے اپنی بات رکھ سکتے ہیں ۔ترنمول کانگریس کے ایک اور ممبر پارلیمنٹ اپوروا ہؤپوتدار نے کہا کہ کلیان بنرجی گھر کےخوفناک دشمن ہیں ۔انہیں استعفیٰ دیدینا چاہیے۔