سوڈان کی خود مختاری اور سلامتی کی ہر کوشش کا خیر مقدم کرتے ہیں: سعودی عرب
خرطوم /ریاض-جنوری۔منگل کو سعودی عرب کی کابینہ کے اجلاس میں ایک بار پھر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام سوڈانی فریقوں کے درمیان مذاکرات کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔ سعودی کابینہ میں سوڈان میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ہونے والے مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مملکت برادر ملک سوڈان کی سلامتی اور وحدت کی ہرکوشش کی حمایت جاری رکھے گی۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی نے کہا کہ منگل کو سعودی کابینہ نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر پیش آنے والے واقعات اور ان کی پیشرفت کے بارے میں متعدد رپورٹس کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر سوڈانی ڈائیلاگ اینی شی ایٹیو جو اقوام متحدہ کی طرف کی نگرانی میں شروع کیا گیا ہے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سوڈان کی وحدت، خود مختاری اور سلامتی کے لیے ہونے والی ہرکوشش کی حمایت جاری رکھے گا۔
سعودیہ، امارات، امریکا، برطانوی کا مشترکہ بیان
قبل ازیں سوڈان میں اقوام متحدہ کے ڈائیلاگ اقدام کے لیے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا اور برطانیہ نے حمایت کرتے ہوئے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ چاروں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں سوڈانی فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتقال اقتدار کی پرامن منتقلی کا عمل بحال کرنے کا موقع ضائع نہ ہونے دیں۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں اقوام متحدہ کا اینی ی ایٹیو جمہوریت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں ممالک سوڈانی عوام کی خواہشات، آزادی اور خوشحالی کو مستحکم کرنے کے لیے کے لیے کوششیں جار رکھیں گے۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سوڈانی فریقوں کو بھی مذاکرات کے موقع پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ وہ سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن کے میں پیش رفت کے لیے تعاون کے منتظر ہیں۔امریکا نے سوڈان کے رہنماؤں اور حکام پر زور دیا کہ وہ جمہوری منتقلی پر جامع مذاکرات کرے۔افریقہ کے لیے امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کے معاون خصوصی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سوڈان میں سول رہ نماؤں اور خود مختار کونسل کے ارکان کے ساتھ سوڈان میں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں سوڈان کے حوالے سے امریکی پالیسی کے بارے میں بات چیت کی گئی۔مولیٰ فا نے اس پر زور دیا کہ اگر سوڈان میں سیکیورٹی فورسز اور دوسرے بندوق برداروں کی طرف سیمظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال نہ روکا گیا تو امریکا دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ نہیں دے گا۔دریں اثنا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹنی گوٹریش نے منگل کو سوڈان کے حریف دھڑوں سے بات چیت پر زور دیا۔انہوں نے سوڈان میں جلد از جلد انتخابات کرانے اور اختیارات سول انتظامیہ کے حوالے کرنے پر زور دیا۔