ہوڑہ اور سیالدہ سے کوئی بھی لوکل ٹرین شام 7بجے کے بعد نہیں چلے گی
کلکتہ ،جنوری۔مغربی بنگال میں جزوی لاک ڈائون کے نفاذ کے اعلان کے ساتھ مغربی بنگال کے چیف سیکریٹری ےہری کرشن دویدی نے اعلان کیا تھا کہ شام7بجے کے بعد لوکل ٹرینیں نہیں چلیں گی ۔گرچہ اس ایشو کو لے کر ریاستی حکومت اور ریلوے کے درمیان بات نہیں ہوئی تھی ۔اب آج دوپہر ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مرکزی اسٹیشن سے شام7بجے کے بعد کوئی بھی لوکل ٹرین نہیں چلے گی۔مشرقی ریلوے کے مطابق، ٹرین صبح سے شام 7بجے تک ٹائم ٹیبل کے مطابق 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی۔ ریلوے کا ٹرینوں کی تعداد بڑھانے یا کم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ لیکن 7بجے کے بعد کوئی ٹرین کسی منزل کے لیے روانہ نہیں ہوگی۔ تاہم، 7بجے شام یا اس سے پہلے نکلنے والی ٹرینیں راستے میں نہیں روکیںگی۔ وقت پر منزل پر پہنچیں گے۔ چنانچہ سیالدہ اسٹیشن اور ہوڑہ اسٹیشن سے مشرقی ریلوے کی لوکل ٹرین شام 7بجے تک معمول کے مطابق چلے گی۔ ٹرین بردوان، کرشن نگر، کٹوا یا بنگاؤں سے ٹائم ٹیبل کے مطابق شام 7 بجے تک روانہ ہوگی اور وقت پر منزل پر پہنچے گی۔ ایسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر آکلی چکرورتی نےیواین آئی کو بتایا کہ شام 7بجے کے بعد کوئی لوکل ٹرین نہیں چلے گی۔ تاہم، لمبی دوری کی ٹرینوں پر کوئی پابندی نافذ نہیں ہوگی۔تاہم، جنوب مشرقی ریلوے نے کہا کہ تمام ٹرینیں شام 7بجے سے پہلے اپنی منزل پر پہنچ جائیں گی۔ اس فیصلے کے تحت ہوڑہ سے کھرگپور تک ٹرین آخری بار تبھی روانہ ہوگی جب وہ 7بجے تک اپنی منزل پر پہنچ سکے گی۔ اسی طرح ٹرینیں مدنی پور، کھڑگ پور، پانکچورہ سے بھی روانہ ہوں گی۔ جنوب مشرقی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسرنیرج کمارنے کہاکہ’’ہم تمام لوکل ٹرینوں کو شام 7 بجے تک ان کی منزلوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 15 جنوری تک ٹرینوں کو اسی اصول کے تحت چلایا جائے گا۔ تاہم، ٹرین دن بھر عام ٹائم ٹیبل کے مطابق 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی۔اس سے قبل، لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد، ریلوے کی جانب سے کئی مسافر خصوصی ٹرینیں چلائی گئی تھیں۔ لیکن اس بار ایسٹرن اور ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ریلوے نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر ریلوے کارکنوں کے لیے خصوصی ٹرین چلائی جائے تو بھی عام مسافر اس میں سوار نہیں ہو سکیں گے۔ مشرقی ریلوےکے ترجمان نے کہا کہ ’’یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ریلوے کارکنوں کے لیے ٹرین کب کس روٹ پر چلے گی۔ ریاستی حکومت کی طرف سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں کہ آیا عام مسافر اس میں سوار ہو سکیں گے۔ یا پھر ہنگامی خدمات سے وابستہ افراد اس میں سوار ہوسکیں گے یا نہیں ۔ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ ریاستی حکومت کرے گی۔ ابھی تک اس پر ریاست کے ساتھ ریلوے کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔ کوئی ہدایت نہیں آئی ہے۔