کولکتہ میں دو تاجر گولی لگنے سے زخمی
کولکتہ، دسمبر۔مغربی بنگال میں کولکتہ کےریجنٹ پارک پولیس تھانے کے تنتولتالا کے نزدیک جمعہ کی علی الصبح موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے دو تاجروں پر گولی چلا دی، جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے کہا کہ دونوں زخمی ریئل اسٹیٹ پروموٹر ہیں ۔ زخمی پنکج ساہا اور ابھیجیت ملک کو ایس ایس کے ایم اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک مشتبہ وکٹر بھٹاچاریہ کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح 5 بجےاس وقت پیش آیاجب ٹرک سے ریت خالی کی جارہی تھی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار پانچ افراد جائے وقوعہ پرپہنچے اور انہوں نے تاجروں پرگولیاں چلا دی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ سنڈیکیٹ ارکان کے درمیان کاروباری جھگڑا اس واقعہ کی وجہ ہو سکتا ہے۔