جمیکا کے گھریلو میدان پرالوداعی میچ کھیلیں گے کرس گیل

جمیکا، دسمبر .اگلے سال 8 جنوری سے 16 جنوری تک ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ کی میزبانی کرے گا۔ اس سیریز میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ کرس گیل کا الوداعی میچ ہو گا کیونکہ گیل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وقت اپنے ہوم گراؤنڈ جمیکا سے کرکٹ کو الوداع کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ تاہم، گیل اس عرصے کے دوران ون ڈے سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ یہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگی جس کے پوائنٹس کی بنیاد پر 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سی ای او جانی گریو نے کہا، ’’ہم نے بھی یہ محسوس کیا کہ انہیں اپنےگھر سے ہی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنا چاہیے۔‘‘ آئیرلینڈ کے خلاف سیریز سے ہمیں یہ موقع ملے گا۔ کرس گیل جیسے بہترین کلاڑی کےلئے ایسا کرنا بہت ضروری اور مناسب ہے کہ وہ اپنے گھریلو حامیوں کے سامنے انہیں شکریہ ادا کرتے ہوئے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیں۔‘‘ اس سے پہلے آئیرلینڈ نے 2020 میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا۔ تب ٹی 20 سیریز 1-1 سے ڈرا ہوئی تھی،جبکہ ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز 0-3 سے جیتا تھا۔جمیکا کے ہی سبائنا پارک گراؤنڈ میں آئرلینڈ نے 2007 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف تاریخی جیت حاصل کی تھی۔ کرکٹ آئرلینڈ کے ڈائریکٹر ریچرڈ ہولڈسورتھ نے کہا،’’ہم ویسٹ انڈیز میں واپس لوٹ کر بہت خوش ہوں گے۔ یہاں سے ہماری کئی اہم یادیں وابستہ ہیں۔ یہ سیریز ہمارے اگلے ون ڈے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے پیش نظر کافی اہم ہے۔ہم اگلے سال کے آغاز میں بہترین کرکٹ کی امید کررہے ہیں۔‘‘

Related Articles