کیشوموریہ کا بیان بی جے پی کی شکست کا ثبوت:مایاوتی
لکھنؤ:دسمبر۔ بہوجن سماج وادی پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اجودھیا اور کاشی کے بعدمتھرا میں مندر تعمیر شروع ہونے کے سلسلے میں دئیے گئے ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کے بیان کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کا ثبوت ہیں۔اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے جمعرات کو ٹوئٹ کر کہا’یوپی کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کے ذریعہ اسمبلی انتخابات کے نزدیک دیا گیا بیان کہ اجودھیا و کاشی میں مندر کی تعمیر جاری ہے اب متھرا کی تیاری ہے۔ یہ بی جے پی کی ہار کی عام خیال کا پختہ ثبوت ہے۔ ان کے اس آخری ہتھکنڈے سے مطلب ہندو۔مسلم سیاست سے بھی عوام محتاط رہیں۔مایاوتی نے واضح کیا کہ موریہ کے اس بیان کو بی جے پی کے آخری ہتھکنڈے کو سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے اس بیان کے حوالے سے اترپردیش کے ووٹروں کو بھی بی جے پی کی ہندو۔مسلم سیاست سے محتاط رہنے کے لئے آگاہ کیا۔قابل ذکر ہے کہ موریہ نے بدھ کو ٹوئٹ کرکہا تھا۔’اجودھیا کاشی میں شاندار مندر کی تعمیر جاری ہے۔ متھرا کی تیاری ہے۔ جئے شری رام،جئے وشو شمبھو،جئے شری رادھے کرشن۔
یواین آئی۔ولی