اشون نے ہربھجن کی برابری کی

کانپور، نومبر۔ ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون نے نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں ول ینگ کو ایل بی ڈبلیو کرکے اپنا 417 واں بین الاقوامی وکٹ حاصل کیا اور اس کے ساتھ ہی وہ ہندوستان کے عظیم آف اسپنر ہربھجن سنگھ کی برابری پر پہنچ گئے ہیں۔35 سالہ اشون کے اس میچ سے قبل 413 وکٹیں تھیں۔ پہلی اننگز میں تین وکٹیں حاصل کرکے انہوں نے اپنی وکٹوں کی تعداد 416 تک کردی تھی اور دوسری اننگز میں اپنا پہلا وکٹ لینے کے ساتھ ہی ان کے 417 وکٹ ہوگئے ہیں۔ ہربھجن نے 103 ٹسٹ میچوں میں 417 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ اشون اپنے 80 ویں ٹسٹ میں اس اعزاز تک پہنچے ہیں۔اس کے ساتھ ہی اشون ٹیسٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والوں کی فہرست میں 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے پاس کانپور ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن ہربھجن سے آگے نکلنے کا پورا موقع ہوگا۔

Related Articles