ملک میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے مزید 500 مریضوں کی موت
نئی دہلی، نومبر۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کے مقابلے نئے کیسز میں اضافے کی وجہ سے فعال کیسوں میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ اس دوران کورونا وبا کی وجہ سے تقریباً 500 مزید لوگوں کی موت ہوئی ہے۔جمعرات کی دیر رات تک ملک میں کورونا انفیکشن کے 10549 نئے کیس کے اندراج کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 45 لاکھ 55 ہزار 431 ہو گئی ہے۔ اس دوران 83 لاکھ 88 ہزار 824 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 20 کروڑ 27 لاکھ 3 ہزار 659 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9868 مریضوں کے شفا یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 77 ہزار 830 ہو گئی ہے۔اس دوران 193 فعال معاملات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے فعال کیس کی کل تعداد 110133 ہوگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس کے انفیکشن سے مزید 488 مریض جاں بحق ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد چار لاکھ 67 ہزار 468 ہو گئی ہے۔ملک میں فعال معاملات کی شرح 0.32 فیصد،شفا یابی کی شرح 98.33 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد ہے۔کیرالہ میں اب بھی ملک میں سب سے زیادہ فعال کیس ہیں۔ یہاں فعال معاملوں کی تعداد 509 سے بڑھ کر 52452 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 5094 مریضوں کے شفا یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5028752 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 384 مریضوں کی موت کے بعد مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 38737 ہو گئی ہے۔ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس جان لیوا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔مہاراشٹر میں فعال معاملے 176 کی کمی سے فعال کیسوں کی کل تعداد 12852 تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ مزید 50 مریضوں کی موت سے مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 140857 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 974 کم ہو کر 6479396 ہو گئی ہے۔قومی راجدھانی میں، فعال معاملے کم ہو کر 309 ہو گئے ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1415380 تک پہنچ گئی ہے۔ ساتھ ہی کورونا انفیکشن سے کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی وجہ سے مہلوکین کی تعداد 25,095 پربرقرار ہے۔جنوبی ہندوستان کے تمل ناڈو میں 42 فعال معاملات کم ہو کر 8442 ہو گئے ہیں اور مزید 17 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 36432 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2678371 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں۔کرناٹک میں فعال کیسوں کی تعداد میں 80 کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 6521 ہوگئی ہے۔ ریاست میں دو مریضوں کی موت کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 38187 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 2949853 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں 19 فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 2194 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2055389 ہو گئی ہے، جب کہ اس وبا سے ایک اور مریض کی موت کے بعد مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 14431 ہو گئی ہے۔تلنگانہ میں فعال کیس کم ہو کر 3531 ہو گئے ہیں جبکہ یہاں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 3986 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 667631 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل گئی ہے۔مغربی بنگال میں کورونا کے 27 فعال معاملات کم ہونے کی وجہ سے ان کی تعداد کم ہو کر 7867 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 11 افراد کی موت کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19430 ہو گئی ہے، جب کہ 1585444 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں فعال معاملے 104 گھٹ جانے کے بعد ان کی کل تعداد 4338 پر آگئی ہے اور کورونا سے نجات حاصل کرنے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 128737 ہوگئی ہے۔ جب کہ اموات کی تعداد بڑھ کر 487 ہوگئی ہے۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 312 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 992768 اور مہلوکین کی تعداد 13593 تک پہنچ گئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے فعال کیس کی تعداد 314 ہو گئی ہے اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 586227 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 16591 ہو گئی ہے۔ گجرات میں فعال کیس کم ہو کر 315 ہو گئے ہیں اور اب تک 816920 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اورہلاک شدگان کی تعداد 10092 پر برقرار ہے۔بہار میں کورونا کے چھ فعال معاملات بڑھنے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 46 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 716495 لوگ کورونا سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 9663 پر برقرارہے۔