پولیس کے یادگاری دن پر نائیڈو نے سلام پیش کیا
نئی دہلی , اکتوبر۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعرات کو پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی اور ان کے خاندانوں کی مقروض ہے۔مسٹر نائیڈو نے پولیس یادگاری دن کے موقع پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی کے دوران اپنی جان تک قربان کر دیتے ہیں۔ قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا ، آج ، پولیس یادگاری دن کے موقع پر، پولیس اہلکاروں کی ہمت، وفاداری اور قربانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ نے ڈیوٹی کے راستے پر اپنی عظیم قربانی دی۔ قوم ہمیشہ آپ اور آپ کے خاندان کی مقروض رہے گی۔ اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یہ ہندوستان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ سیریز میں کووڈ ویکسین کی تیاری اور اس کی فراہمی کی تفصیلات دی ہیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ساؤتھ ایسٹ ایشیا کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیتر پال سنگھ نے ہندوستان میں ایک ارب کووڈ ویکسین دیئے جانے کو ایک غیر معمولی کامیابی قرار دیا ہے۔ہندوستان نے اس سال 21 جون کو ملک بھر میں مفت کووڈ ویکسینیشن مہم شروع کی۔ اس دوران بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم چلائی گئی اور لوگوں کو مرحلہ وار ویکسین دی گئی۔ ملک کے شمال مشرقی پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں خصوصی آپریشن کیے گئے اور ڈرون کے ذریعے ویکسین بھی فراہم کی گئی۔