لدھیانہ میں گیس لیکج سے 9 افراد ہلاک، 11 زخمی

لدھیانہ، اپریل ۔ پنجاب میں لدھیانہ کے غیاث پورہ علاقے میں اتوار کو ایک فیکٹری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے نو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 11 دیگر کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گیس لیکج کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر موجود ہے۔ایس ڈی ایم لدھیانہ ویسٹ سواتی نے کہا کہ یقینی طور پر یہ گیس لیکج کا معاملہ ہے۔ لوگوں کو نکالنے کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور بچاؤ کام شروع کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت مان نے گیس لیکج کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لدھیانہ کے غیاث پورہ علاقے میں فیکٹری میں گیس لیکج کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، پولیس، انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

Related Articles