آسام اور اروناچل سرحدی تنازعات کے حل کے معاہدے پر دستخط

نئی دہلی، اپریل ۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں آسام اور اروناچل پردیش کی حکومتوں نے جمعرات کو یہاں دہائیوں پرانے سرحدی تنازعہ کو حل کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔اس معاہدے پر آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا وشوا شرما اور ان کے اروناچل پردیش کے ہم منصب پیما کھانڈو نے دستخط کیے۔ اس موقع پر مسٹر شاہ کے ساتھ مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو اور وزارت داخلہ کے کئی سینئر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر دونوں ریاستوں کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ دونوں ریاستوں میں خوشحالی اور ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے اور انہوں نے آسام اور اروناچل پردیش کے لوگوں سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میزورم اور ناگالینڈ کے ساتھ سرحدی تنازعات کو بھی حل کیا جائے گا۔آسام اور اروناچل کے درمیان سرحد 804 کلومیٹر لمبی ہے۔یہ معاہدہ حال ہی میں گوہاٹی میں آسام اور اروناچل پردیش کے وزرائے اعلیٰ کے درمیان ایک اہم میٹنگ سے پہلے ہوا تھا۔گزشتہ سال آسام نے بھی میگھالیہ کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے حل کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

Related Articles