سچن، روہت نے پرسکون رہنے کا منتر دیا: تلک

حیدرآباد، اپریل۔ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر اور روہت شرما نے ممبئی انڈینس کے نوجوان بلے باز تلک ورما کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہمیشہ پرسکون رہیں اور اپنا 100 فیصد دیں جو انہیں اب تک کامیابی کے راستے پر لے جا رہا ہے۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ تلک نے منگل کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 17 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دو چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ تلک نے میچ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایاکہ اس نے کبھی میرے ساتھ ایک نوجوان کی طرح سلوک نہیں کیا اور میں نے اپنے پہلے سیزن میں بھی ایسا محسوس نہیں کیا۔ میرے لیے ایک ایسی ٹیم کا حصہ بننا فخر کی بات ہے جس میں کرکٹ کا بھگوان (سچن) اور ہندوستانی کپتان (روہت شرما) ہیں۔ ٹیم نے ہمیشہ مجھے اعتماد دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کھیلتے ہوئے انہیں کبھی محسوس نہیں ہوا کہ وہ بڑے اسٹیج پر کھیل رہے ہیں۔ نوجوان بلے باز نے سن رائزرز کے گیند بازوں کے خلاف کچھ عمدہ شاٹس کھیل کر اپنی مہارت کا مظاہرہ بھی کیا۔ تلک نے کہاکہ وکٹ اسپنرز کے لیے مددگار تھی۔ واشی (واشنگٹن سندر) اور (ماینک) مارکنڈے اچھی گیند بازی کر رہے تھے۔ میں اسپنرز کے خلاف بہت محتاط تھا۔ میں نے تیز گیند بازوں کے خلاف اچھے رنز بنانے کی کوشش کی۔ میں نے بہت کوشش کی۔ بیٹنگ آرڈر کو دیکھتے ہوئے ایک اوور کو بھی خالی نہیں جانے دینا چاہتا۔ مجھے خوشی ہے کہ میری حکمت عملی اچھی رہی۔

 

Related Articles