عالمی یوم صحت: وزیراعظم مودی اور منڈاویہ نے سب کے لیے معیاری صحت دیکھ ریکھ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا
نئی دہلی، اپریل۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ حکومت صحت کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے اور لوگوں کے لیے معیاری صحت دیکھ ریکھ کو یقینی بنانے کے مقصد سے کام کرنا جاری رکھے گی۔مسٹر مودی نے یہ تبصرہ آج دنیا بھر میں منائے جانے والے ’عالمی یوم صحت‘ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ’’عالمی یوم صحت کے موقع پر، ہم ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہمارے سیارے کو صحت مند بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ ہماری حکومت صحت کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے اور لوگوں کے لیے معیاری صحت دیکھ ریکھ کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھے گی۔مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے بھی لوگوں کو مبارکباد دی اور ایک صحت مند ہندوستان کی تعمیر کے تئیں حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا ’’صحت اصل دولت ہے، سونے اور چاندی کے ٹکڑے نہیں – مہاتما گاندھی۔ عالمی یوم صحت پر، ہم ایک صحت مند ہندوستان کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ دیکھئے کیسے وزیر اعظم نریندر مودی جی کی حکومت سب کے لیے صحت دیکھ ریکھ کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔واضح ر ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا قیام 7 اپریل 1948 کو عمل میں آیا جس کے موقع پر اس دن کو عالمی یوم صحت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس سال ڈبلیو ایچ او اپنی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ عالمی یوم صحت 2023 کا تھیم ’سبھی کے لئے صحت‘ ہے۔