بے موسم برسات سے ربیع فصلوں کو نقصان:تومر
نئی دہلی،مارچ۔ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے منگل کو کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں بے موسم برسات اور اولےپڑنے سے ربیع کی فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔تومرنے انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور عالمی بینک کی طرف سے زراعت میں اعلی تعلیم کے سلسلے میں منعقدہ ایک پروگرام سے علاحدہ صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا ملک کے کئی حصوں میں تیز بارش اور اولے سے گیہوں ،سرسوں،چنااور کچھ دیگر فصلوں کو نقصان ہوا ہے، جس کا ریاستی حکومت نے ابھی تک فصلوں کے نقصان کی تفصیل نہیں دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب کبھی بھی قدرتی آفات کی وجہ سے ریاست میں فصلوں کا نقصا ن ہوتا ہے تو حکومت اس کا اندازہ لگاتی ہے جن کسانوں کی فصل پردھان منتری کرشی بیمہ یوجنا کے تحت ہوتا ہے،اسے ہونے والے نقصان کیتلافی کی جاتی ہے لیکن جو کسان بیمہ یوجنا کے دائرے میں نہیں آتے ہیں،انہیں ریاست ریاستی منجمنٹ فنڈ سے مدد دی جاتی ہے ۔ریاستی منجمنٹ فنڈ میں مرکز کی 60فیصد رقم جمع ہوتی ہے۔ جدید نقصان ہونے کی حالت میں ریاست کی فصلوں کا جائزہ کراتے ہیں اور مرکز کو میمورمڈم پیش کرتے ہیں۔ اس کے بعد پر آخری فیصلہ کیا جاتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی دنوں کے دوران اتر پردیش ،اتراکھنڈاور قومی راجدھانی کے مرکز اور کئی جگہوں پرکہیں کہیں زور دار بارش ہوئی ہے اور اولے بھی گرے ہیں ۔زرعی ماہرین کا اندازہ ہے کہ تیز بارش اور اولے سے ربیع کی فصل کو نقصان ہوا ہے۔