کھیلو انڈیا دس کا دم آج سے ملک کے 50 شہروں میں شروع

نئی دہلی، مارچ۔ مرکزی وزیر برائے کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر نے جمعہ کو یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلو انڈیا دس کا دم پروگرام کا آغاز کیا۔ خواتین کے عالمی دن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا آج پورے ملک کے 50 سے زائد شہروں میں بیک وقت آغاز ہوا۔ ٹھاکر نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں میں ملک بھر میں منعقد ہونے والی کئی کھیلو انڈیا ویمنس لیگ کی کامیابی کے بعد دس کا دم ملک کی ہزاروں خواتین کو کھیلوں کے تئیں اپنے جذبے کا اظہار کرنے کا ایک اور موقع فراہم کرے گا۔ تقریباً 15000 کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں 26 ریاستوں میں واقع 50 سے زیادہ شہروں میں 10 سے 31 مارچ تک کل ملاکر 10 کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ اس تقریب کے لیے مرکزی حکومت نے ایک کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ پردھان کے ساتھ ساتھ اور مرکزی وزارت کھیل اور سائی کے کئی معززین کے آج صبح اس تقریب کے شاندار آغاز میں موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں تقریباً 2000 خواتین کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی، جس میں کھیلو انڈیا دس کا دم کے شرکاء کے ساتھ ساتھ کیمپر بھی شامل تھے۔ ٹھاکر نے کہا، ہے دم تو بڑھاو قدم کھیلو انڈیا دس کا دم پروگرام کی ٹیگ لائن ہے اور یہ ایک اور بڑا قدم ہے جو ہم نے کھیلوں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اٹھایا ہے۔ سائی کی کئی مہینوں سے ملک بھر میں 14 کھیلوں میں خواتین کی لیگز کے انعقاد کی کوشش نے 20,000 مضبوط خواتین کھلاڑیوں کو نمائش اور بااختیار بنانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے بھی خوشی ہو رہی ہے کہ یہ لیگز بہت کامیاب رہی ہیں۔ میری کوم اور پی وی سندھو جیسی ایلیٹ ایتھلیٹس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا، میری کوم سے لے کر لولینا تک، نکھت اور پی وی سندھو سے لے کر سائنا نہوال تک، ان لڑکیوں نے ہندوستان کا بار بار فخر بڑھانے کے لئے اپنا سب کچھ لگا ہے ۔ اب ایسے ٹورنامنٹس مزید ایسے سپر اسٹارز کو جنم دیں گے۔ ہم بہترین ٹورنامنٹ اور کھیل کے میدان فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ تمام خواتین اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں۔

 

Related Articles