راجیش ملہوترانے پریس انفارمیشن بیورو کے پرنسپل ڈائریکٹرجنرل کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا

نئی دہلی، مارچ۔جناب راجیش ملہوترانے آج پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے پرنسپل ڈائریکٹرجنرل کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیاہے۔ جناب ملہوترا نے کل جناب ستیندرپرکاش کے سبکدوش ہونے کے بعد یہ عہدہ سنبھالاہے۔اس سے پہلے، 1989بیچ کے انڈین انفارمیشن سروس (آئی آئی ایس ) کے ایک آفیسر ، جناب راجیش ملہوترا ، جنوری 2018سے خزانے کی وزارت میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ کووڈ -19عالمی وباء￿ کے بحران کے دوران ، انھوں نے عوام کو راحت فراہم کرنے اور اقتصادی توازن برقراررکھنے کی غرض سے ،حکومت ہند کی جانب سے مختلف مواقع پر اعلان کردہ آتم نربھربھارت کے مختلف پیکیجز کے عین مطابق وزارت خزانہ میں میڈیا اور مواصلات کی پالیسی کو موثر طورسے سنبھالاتھا۔جناب ملہوتراکو خزانہ ، کمپنیوں سے متعلق امور، زراعت ، بجلی ، کوئلہ ، کان کنی ، مواصلات اور اطلاعاتی ٹکنالوجی (آئی ٹی) ، ٹیکسٹائلز، محنت ، نئی اورقابل تجدید توانائی سمیت مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں /محکموں کے لئے میڈیا اورمواصلات سے متعلق حکمت عملی کی منصوبہ بندی اورنفاذ سے متعلق امور میں 32سال سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے۔ اس کے علاوہ وہ 21سال (2017-1996) تک بھارت کے انتخابی کمیشن کے ساتھ میڈیا اورمواصلات کے انچارج کے طورپر بھی وابستہ رہے ہیں۔ جس کے دوران انھوں نے انتخابی کمیشن کی جانب سے لوک سبھا (بھارت کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ) کے 6عام انتخابات کے ساتھ ساتھ کئی ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات اور بھارت کے صدرجمہوریہ اور نائب صدرجمہوریہ کے لئے انتخابات کے لئے میڈیا اورمواصلات سے متعلق منصوبہ بندی اورعمل آوری سے متعلق فرائض انجام دیئے تھے۔ اس مدت کے دوران جناب ملہوترانے 12اعلیٰ انتخابی کمشنرز صاحبان کے ساتھ مل کر کام کیاتھا۔جناب ملہوترا نے آئی ایم ٹی غازی آباد سے بزنس منیجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور این اے ایل ایس اے آر ، حیدرآباد سے میڈیاقوانین میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ حاصل کیاہے۔ اس کے علاوہ وہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ، میں پبلک پالیسی انالیسز اوربرطانیہ کی تھامسن فاؤنڈیشن میں میڈیامنیجمنٹ اوراسٹراٹیجیز پر ایک قلیل مدتی کورس کا بھی حصہ رہے ہیں۔وہ نئی دہلی میں آئی آئی ایم لکھنؤکے زیراہتمام ، ‘مارکیٹنگ :دی وننگ کنسیپٹس اینڈ پریکٹیسز ’کے موضوع پر ایک پروگرام میں بھی شامل رہے ہیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا کے فیلورکن بھی ہیں اور انھوں نے قانون میں ڈگری بھی حاصل کی ہے۔ایک ترجمان کے طورپر ، جناب ملہوتراکو ایک جانب حکومت اور دوسری جانب میڈیاکے درمیان کامیابی سے مواصلاتی چینل قائم کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔ انھوں نے اپنے شاندارکریئر میں مختلف وزارتوں میں تفویض کردہ ذمہ داریوں کے دوران بحرانی صورت حال کو بہت کامیابی سے حل کیاہے اوراس بات کو یقینی بنایاہے کہ میڈیا میں صرف درست تناظر/اطلاع کی تشہیر کی جائے۔ انھیں بین الاقوامی کانفرنسوں /تقریبات کے لئے میڈیا کوریج میں ہم آہنگی اور تال میل قائم کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ کیونکہ وہ اپنے کریئرکے دوران بیرون ملک کے لئے بھارت کے مختلف وزارتی وفود کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔

 

Related Articles