مافیاؤں کو مٹی میں ملا دیں گے:یوگی

لکھنؤ:فروری۔ اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں راجوپال قتل واردات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو کہا کہ ان کی حکومت مافیا عناصر کو مٹی میں ملادے گی۔اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں گورنر کے خطبے پر بحث سے قبل یوگی نے ایوان کو تیقن دلایا کہ ریاست میں کسی بھی مافیا کو پنپنے نہیں دیا جائے گا اور ان کی حکومت مافیا کو مٹی میں ملا دے گی۔ جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے تئیں حکومت زیرو ٹالیرنس پالیسی کے تحت کام کررہی ہے۔ پریاگ راج کا واقعہ افسوسناک ہے لیکن جن لوگوں نے اسے انجام دیا ہے اس کا نتیجہ انہیں جل مل جائے گا۔اس میں کسی کو بھی ذرہ برابر بھی شبہ نہیں ہونا چاہئے۔مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی(ایس پی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا آخر یہ جرائم پیشہ افراد پالے کس کے ذریعہ گئے ہیں۔ جس مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے کیا یہ سچ نہیں ہے کہ ایس پی نے اسے ایم پی بنایا تھا۔ آپ سارے کریمنل کو پناہ دیں گے ان کا استقبال کریں گے اس کے بعد تماشہ بناتے ہیں آپ لوگ۔ انہیں گلے کا ہار بنائیں گےپھر دوسروں کو موردالزام ٹھہرائیں گے۔مافیا عتیق احمد کا نام لئے بغیر یوگی نے کہا کہ وہ ایس پی کے ذریعہ قرار دیا گیا مافیا ہے اور اس کی کمر توڑنے کا کام ہماری حکومت نے کیا ہے۔ اس مافیا کو مٹی میں ملا دیں گے۔ جتنے مافیا ہیں انہیں مٹی ملانے کا کام کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا آپ کو بہانا چاہئے تھا۔ یہ پیشہ ور مافیا اور جرائم میں ملوثت ہیں اور یہ لگاتار یہی کرتے رہے ہیں۔ ان کے رگ رنگ میں کرائم ہیں۔ جرائم کے علاوہ کچھ سیکھا نہیں ہے۔ پوری ریاست اس بات سے آگاہ ہے۔ آج صفائی دینے آئے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ جس مافیا نے جمعرات کو یہ کام کیا ہے وہ مافیا اس وقت یوپی سے باہر ہے۔ وہ ایس پی کے تعاون سے ہی باربار ایم پی اور ایم ایل اے بنا ہے۔ 1996 میں الہ آباد ویسٹ سے وہ مافیا ایس پی کی مدد سے ایم ایل اے بنا تھا۔ 2004 میں وہ انہیں لوگوں کی مدد سے ایم پی بن گیا تھا۔ 2009 میں اسے ایم پی بنانے کا بھی کام انہیں لوگوں نے کیا تھا۔یہ لوگ چوری اور سینہ جوری کا کام کرتے رہے ہیں۔مافیا کو مٹی ملں ملانے کا کام ہماری حکومت پوری طاقت سے کرے گی۔ چوری اور سینہ زوری نہیں چل سکتی۔

Related Articles