شاہ، شنڈے اور فڑنویس کولہاپور کے دورے پر

کولہاپور، فروری ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اتوار کو یہاں پہنچیں گے اور مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔مسٹر شاہ، مسٹر شنڈے اور مسٹر فڑنویس یہاں پہنچنے کے بعد درشن کے لئے شری مہالکشمی مندر جائیں گے ۔ اس کے بعد وہ شیواجی چوک اور تاریخی دسہرہ چوک پر شری چھترپتی شیواجی مہاراج اور راج رشی چھترپتی ساہو مہاراج کے مجسموں پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے۔تینوں لیڈر پیٹالا میدان میں نیو ایجوکیشن سوسائٹی کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ شام کو مسٹر شاہ ناگلا پارک علاقے میں پارٹی کی نئی عمارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی وجے سنکلپ ریلی میں شرکت کریں گے اور پارٹی کے سینئر عہدیداروں سے خطاب کریں گے۔مسٹر شندے سات روزہ سومنگلم پنچ مہابھوتم لوک اتسو کے حصہ کے طور پر شیو جینتی پر نکالے جانے والے جلوس میں شرکت کریں گے۔ شوبھا یاترا کا افتتاح کل سدھاگیری کنیری مٹھ میں آرادھیا شری کداسدھیشور سوامی مہاراج کی رہنمائی میں کیا جائے گا۔ بعد میں شام کو وہ دریائے پنچانگا پر مہا آرتی کریں گے۔

Related Articles