مودی، شاہ، راج ناتھ نے پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، فروری ۔وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کے روز پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا، ’’ہم اپنے ان بہادر جانباز وں کو یاد کرتے ہیں جنہیں ہم نے اس دن پلوامہ میں کھو دیا تھا۔ ہم ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ان کی ہمت ہمیں ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کی ترغیب دیتی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا، میں ان بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو 2019 میں اس دن پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے تھے۔ ملک ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی بہادری اور لازوال ہمت ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔”وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا، میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ان بہادر فوجیوں کو جنہوں نے سال 2019 میں پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں قربان کیں۔ ملک ان فوجیوں کی ہمت اور قربانی کو سلام پیش کرتا ہے۔ پورا ملک ان کے خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔