دانوے نے ٹھاکرے کی گاڑی پر پتھراؤ کے سلسلے میں ڈی جی پی کو خط لکھا

اورنگ آباد، فروری ۔ مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) کو ایک خط لکھ کر شیوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے کی سیکورٹی میں لاپروائی کا الزام لگایا ہے اور ان سے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی درخواست کی ہے۔اطلاعات کے مطابق منگل کی شام تقریباً سات بجے اورنگ آباد ضلع کے وائجا پور تعلقہ کے مہلگاؤں میں مسٹر ٹھاکرے کی ایک عوامی میٹنگ چل رہی تھی، جب میٹنگ کے بعد نکلتے وقت نامعلوم افراد نے ان کی کار پر پتھراؤ کیا۔ اس کے علاوہ پرتشدد ہجوم نے جلسہ گاہ میں ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔مسٹر ٹھاکرے کی ‘شیو سمواد یاترا کا ساتواں مرحلہ جاری ہے۔ ٹھاکرے گروپ نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ مسٹر ٹھاکرے کی گاڑی پر پتھر پھینکے گئے۔ اس معاملے میں سیکورٹی میں ناقابل معافی کوتاہی ہوئی ہے۔ مسٹر دانوے کی طرف سے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو لکھے گئے خط میں مذکورہ معاملہ کو سنجیدگی سے لینے کی درخواست کی ہے۔مسٹر دانوے نے اس سلسلے میں دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس سے بھی بات کی۔

Related Articles