شیوراج نے پوچھا،معاشی زرعی مشینری پر کانگریس نے کتنا تعاون دیا
بھوپال،فروری ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ کانگریس جن وعدوں کے سہارے اقتدار میں آئی، ان میں سے کوئی پورا نہیں کیا اور کمل ناتھ حکومت نے حلف نامہ کے مطابق معاشی زرعیمشینری پر کتنا تعاون دیا ۔مسٹر چوہان نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا کہ کانگریس نے 2018 میں کئی چھوٹے وعدے کرکے جو کچھ سمجھ میں آیا،سب حلف نامہ میں لکھ دیا ۔ وہ جن وعدوں کو کرکے اقتدار میں آئے ،ان میں سے کوئی پورا نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ یہی سچ عوام کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں کہ کانگریس چھوٹ بولتی ہے، مسٹر کمل ناتھ چھوٹ بولتے ہیں ، اس لئے انہوں نے(مسٹر کمل ناتھ نے ) ایک بھی سوال کا جواب نہیں دیا ۔ وہ ادھر ادھر کی باتیں کرکے سوالوں سے بچتے ہیں ۔مسٹر چوہان نے کہا کہ 2018کے حلف نامہ میں مسٹر کمل ناتھ نے لکھوایاتھا کہ معاشی زرعیمشینری ، جن کی لاگت دو لاکھ روپے تک ہے،اس پر 50فیصد تعاون دیا جائے گا ۔ مسٹر کمل ناتھ بتائیں کی سوا سال میں انہوں نے کتنا تعاون دیا ۔ تعاون دےنے کے بجائے انہوں نے کئی اسکیموں کے تعاون بند کر دئے ۔اس دوران انہوں نے کانگریس کی اندرونی سیاست پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے لیڈر ہی آج کل ان کے ہاتھ کے طوطے اڑا رہے ہیں ۔ ہاتھ جوڑتے ہوئے کہیں دکھائی نہیں دے رہے ہیں ، لیکن آس میں ضرور جنگ شروع ہو گئی ہے ۔