پروجیکٹ ووٹ بینک کے لیے نہیں بنائے جاتے
حکومت کا مقصد سماج کو خود انحصار بنانا ہے:وزیراعلی یوگی
لکھنو:فروری وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ حکومت کی اسکیمیں ووٹ بینک کے لیے نہیں ہیں۔ حکومت کی اسکیموں کا مقصد سماج کی خود انحصاری ہے۔ سماج کو خود کفیل بنانے کے لیے ڈبل انجن والی حکومت ریاست میں مختلف اسکیمیں چلا رہی ہے۔ ہماری حکومت نے ایسی کئی اسکیمیں شروع کی ہیں جو طالبات کی ترقی میں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ریاست میں لڑکیوں کے لیے کنیا سمنگلا یوجنا شروع کی گئی ہے۔ اگر کوئی لڑکی اس کی پیدائش کے وقت رجسٹرڈ ہوتی ہے تو حکومت کی طرف سے ایک مخصوص رقم اس کے نام پر اس کے خاندان کو پہنچ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان امتیازی سلوک ہوتا ہے، تاکہ لڑکیوں کے ساتھ کوئی امتیاز نہ ہو، ہم نے مشن اندر دھنش شروع کیا۔ اس کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ لڑکیوں کو ایک سال میں ہر قسم کی ویکسین دی جائے۔