بلیا:اقتدار سے دوری نے موریہ کا ذہنی توازن بگاڑی دیا ہے:رویندر کشواہا
بلیا:فروری۔ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ایم پی رویندر کشواہا نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) لیڈر سوامی پرساد موریہ کے ذریعہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو بدھ مذہب سے جوڑ کر کئے گئے حالیہ ٹوئٹ کے حوالے سے اتوار کو تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار سے دور رہنے کی وجہ سے موریہ نے اپنا ذہنی توازن کھو دیا ہے۔سلیم پور سے بی جے پی ایم پی کشواہا نے ضلع کے منیر میں آج صبح میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ایس پی لیڈر سوامی پرساد موریہ کے ذریعہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بدھ مذہب سے جوڑ کر کئے گئے حالیہ ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر ایک عظیم لیڈر تھے و انہوں نے اپنی مرضی سے بدھ مذہب قبول کیا تھا۔ انہوں نے کبھی ہندو مذہب کی تنقید نہیں کی۔انہوں نےکہا کہ ہندو عقیدے کے مطابق بھگوان بدھ ہندو دیوتا کے نوے اوتار تھے۔ لہذا اگر ڈاکٹر امبیڈکر نے بدھ مذہب قبول کیا تو بدھ مذہب بھی ہندو مذہب کاہی ایک حصہ ہے۔انہوں موریہ کو ہدف تنقیدبناتے ہوئے کہا کہ سوامی نے بی جے پی میں رہ کر پانچ سالوں تک اقتدار کا مزہ لیا اور اس بار ان کی سیاست کا موسم خراب ہوگیا اور بی جے پی کی سرکار بن گئی۔اقتدار سے دور رہنے کی وجہ سے سوامی کا ذہنی توازن بگڑ گیا اور وہ اس طرح کی بیان بازی کررہے ہیں۔