شیوراج آج کسانوں میں امداد تقسیم کریں گے
بھوپال، فروری۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان آج ودیشا میں مکھیا منتری جن سیوا ابھیان اور مکھی منتری کسان کلیان یوجنا کے استفادہ کنندگان میں امدادی رقم تقسیم کریں گے۔مسٹر چوہان وزیر اعلیٰ کی عوامی خدمت مہم کے تحت بھوپال، ساگر اور اجین ڈویژنوں کے 24 لاکھ 94 ہزار سے زیادہ مستفیدین کو قبول نامہ تقسیم کئے اور وزیر اعلیٰ کسان کلیان یوجنا کے تحت ریاست کے 73 لاکھ کسانوں کو ایک ہزار 465 کروڑ روپے کی امدادی رقم تقسیم کریں گے۔