مودی نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر ملک کی تاریخ میں ان کے منفرد تعاون کو یاد کیا
نئی دہلی، جنوری ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کے 126 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کی تاریخ میں ان کی منفرد شراکت کو یاد کیا۔مسٹر مودی نے آج ٹویٹ کیا، آج پراکرم دیوس پر، میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ہندوستان کی تاریخ میں ان کے منفرد تعاون کو یاد کرتا ہوں۔ انہیں نوآبادیاتی حکمرانی کے تئیں شدید مزاحمت کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ ان کے خیالات کی گہرائی سے متاثر ہو کر، ہم ہندوستان کے لیے ان کے وژن کو حقیقت بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2021 میں مرکزی حکومت نے نیتا جی کے یوم پیدائش 23 جنوری کو پراکرم دیوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تب سے ہر سال 23 جنوری کو پراکرم دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔